ویڈیو: اندھا دھند بھاگتا ہوا گھوڑا نالے میں جاگرا

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں اندھا دھند بھاگتا ہوا گھوڑا نالے میں جاگرا۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گھوڑے کے نالے میں گرنے اور کرین سے نکالے جانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مدھیا پردیش کے علاقے جبل پور میں پیش آیا جہاں لوگوں نے پہلے گھوڑے کو نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر میونسپل کارپوریشن کو اطلاع دی گئی۔

بعد ازاں جے سی بی مشین کے ذریعے گھوڑے کو 3 گھنٹے بعد نکال لیا گیا۔

مزید خبریں :