Time 28 اپریل ، 2022
پاکستان

پارہ 50 ڈگری تک جانے کا خدشہ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے الرٹ جاری کردیا

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے— فوٹو: فائل
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے— فوٹو: فائل

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر  برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور  بھارت کے سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ  قبل از وقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے۔

علاوہ ازیں آج  ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور نواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان اور جیکب آباد میں 47 ، لاڑکانہ، سبی، بھکر، بہاولپورمیں 46، فیصل آباد اور حیدرآباد میں 42،لاہوراور  پشاور میں 41، اسلام آباد اور کراچی میں 39،گلگت میں 34، کوئٹہ میں 33 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

مزید خبریں :