Time 30 اپریل ، 2022
پاکستان

فرح خان کی ملکیت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل

نقشے کی خلاف ورزی پرسوسائٹی کے دفتر کو سیل کیا گیا، جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ناصر— فوٹو:فائل
نقشے کی خلاف ورزی پرسوسائٹی کے دفتر کو سیل کیا گیا، جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ناصر— فوٹو:فائل

گوجرانوالا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کی ملکیت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا۔

گوجرانوالا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے چن دا قلعہ کے قریب کارروائی کی اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا۔

جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بشیر کے مطابق نقشے کی خلاف ورزی پرسوسائٹی کے دفتر کو سیل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ 21 اپریل کو سوسائٹی کی سی ای او کو نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس کا جواب نہ ملنے پرآج کارروائی کی گئی۔

مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی فرح خان کی ملکیت ہے اور وہ بیرون ملک جا چکی ہیں۔

مزید خبریں :