مسجد نبوی واقعہ: عمران خان اور فواد چوہدری سمیت 150 افراد کیخلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

مقدے میں شیخ رشید، قاسم سوری اور انیل مسرت کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
مقدے میں شیخ رشید، قاسم سوری اور انیل مسرت کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل اور شیخ رشید سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق مقدمہ محمد نعیم نامی شہری کی درخواست پر تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، رکن قومی اسمبلی راشد شفیق اور انیل مسرت بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق شیخ راشد کی قیادت میں 150 افراد کو سعودی عرب بجھوایا گیا جبکہ لندن سے بھی ایک وفد سعودی عرب پہنچا، مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کر کے شعار اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا۔

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سارا واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عمل میں آیا، اس حوالے سے شیخ رشید اور شیخ راشد کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جو تفتیش میں پیش کی جائیں گی۔

مسجد نبوی واقعہ: عمران خان اور فواد چوہدری سمیت 150 افراد کیخلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج


مزید خبریں :