Time 02 مئی ، 2022
پاکستان

تمام مکاتب فکر کو اکٹھا کرکے عمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا: جاوید لطیف

حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عمرانی فتنےکی سازش میں ملوث ہاتھ بے نقاب کرے: وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عمرانی فتنےکی سازش میں ملوث ہاتھ بے نقاب کرے: وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کاکہنا ہےکہ کوئی بھی شخص مقدس مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عمرانی فتنےکی سازش میں ملوث ہاتھ بے نقاب کرے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مقدس مقامات پر اونچی آواز میں بات کرنا کسی طرح مناسب نہیں لیکن پی ٹی آئی والوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مسجد نبوی کی بے حرمتی کی، شیخ رشید نے وزیراعظم کے دورے سے پہلے بتادیا  کہ  وہاں کیا کچھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنہ کہتا ہے چاند رات کو موٹر سائیکلوں پر  پارٹی پرچموں کے ساتھ نکلیں، یہ لوگ فساد پیدا کرکے خونریزی کرنا چاہتے ہیں، تمام مکاتب فکر کو اکٹھا کرکے عمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

وفاقی  وزیر کاکہنا تھا کہ کوئی بھی شخص مقدس مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عمرانی فتنےکی سازش میں ملوث ہاتھ بے نقاب کرے، اس معاملے میں وزیراعظم صاحب قوم کی آواز بنیں۔

جاوید لطیف نے مزید کہا یہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، یہی غیر ملکی سازش ہے، اس مذہبی جنونیت سے میرے اور آپ کے گھر محفوظ نہیں رہیں گے، ہمارے مذہبی عقائد سے کھیلنے والے کو روکنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کل تک کہتے تھے کہ فرح بی بی سے ان کا کوئی تعلق نہیں، کل ان کی اعلی قیادت نے فرح بی بی کا دفاع کیا۔

مزید خبریں :