Geo News
Geo News

Time 02 مئی ، 2022
پاکستان

وزیر اعظم کا امیر قطر کو فون، پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی

وزیراعظم نے امیر قطر کو عید کی مبارکباد دی اور قطر کے عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اعلامیہ— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے امیر قطر کو عید کی مبارکباد دی اور قطر کے عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اعلامیہ— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو عید کی مبارکباد دی اور قطر کے عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امیر قطر نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی ومعاشی روابط کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ استوار رکھنے اور مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امیر قطر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر امیر قطر نے انہیں قطر کے دورے کی جوابی دعوت دی۔