جدہ ائیرپورٹ پر غیرمعمولی رش، تمام بین الاقوامی پروازیں تاخیرکا شکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سعودی عرب کے جدہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر غیر معمولی رش کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) سمیت مختلف غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازیں تاخیرکا شکار ہیں۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ  پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے ہیں،  سی ای او پی آئی اے نے جدہ ائیرپورٹ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور حکام سے پی آئی اے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے معاونت کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی کی جانب سے بھی  پی آئی اے کو تاخیر سے متاثرہ مسافروں کو ہوٹل فراہم کرنےکی ہدایات کی گئی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کے پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر طارق مجید 3203438 54 +966 یا نائب اسٹیشن مینیجر خضر 4553342 55 +966 سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں سے متعلق معلومات پی آئی اے کے کال سینٹر 786 786 111 سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں :