04 مئی ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل امریکا سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔
شہباز گل امریکا کا 4 روزہ نجی دورہ کرکے وطن واپس پہنچے ہیں اور ان کی پرواز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ شہباز گل مسجد نبوی واقعے کے بعد فیصل آباد میں درج توہین مذہب کے مقدمے میں نامزد ہیں اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 اپریل کو شہباز گل کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔