کھیل
04 مئی ، 2022

ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری

ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ رینکنگ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے/فائل فوٹو
 ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ رینکنگ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے/فائل فوٹو

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ رینکنگ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے اور  آسٹریلیا کے رینکنگ پوائنٹس 119 سے بڑھ کر 128 ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے  اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کا تیسرے نمبر جب کہ جنوبی افریقہ کا چوتھا نمبر ہے۔

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے بہتری ہوئی ہے اور پاکستان نے انگلینڈ سے 5 ویں پوزیشن چھین لی جس کے بعد انگلش ٹیم کا چھٹا نمبر ہو گیا ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا نمبر ہے جسے انگلینڈ کے چیلنج کا سامنا ہے، دونوں ٹیموں میں ایک رینکنگ پوائنٹ کا فرق ہے، نیوزی لینڈ کے 125 پوائنٹس ہیں۔

ون ڈے میں آسٹریلیا کا تیسرا اور بھارت کا چوتھا نمبر ہے جب کہ  ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی ایک درجے بہتری آئی ہے اور گرین شرٹس کا پانچواں نمبر ہو گیا ہے، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے ۔

 ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کی پہلی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے اور اس کا 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے جب کہ انگلینڈ کا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے،  پاکستان ٹیم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں  جنوبی افریقہ کا چوتھا اور آسٹریلیا کا 5 واں نمبر ہے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM