Geo News
Geo News

Time 04 مئی ، 2022
پاکستان

کوئٹہ: پشتون آباد کی مارکیٹ میں آتشزدگی، 100 دکانیں جل گئیں

آگ شارٹ سرکٹ سے لگی اور آگ سے متاثرہ مارکیٹ میں زیادہ تر کپڑے کی دکانیں ہیں: ریسکیو/ فائل فوٹو
آگ شارٹ سرکٹ سے لگی اور آگ سے متاثرہ مارکیٹ میں زیادہ تر کپڑے کی دکانیں ہیں: ریسکیو/ فائل فوٹو

کوئٹہ: پشتون آباد کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 100دکانیں جل گئیں۔

ریسکیو حکام کےمطابق واقعہ پشتون آباد کے علاقے تارو چوک میں پیش آیا جہاں مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو  ٹیمیں موقع پر  پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے فوری طور پر آگ بجھانے کا عمل شروع  کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی سے 100 چھوٹی بڑی دکانیں جل گئیں اور  سامان بھی خاکستر ہوگیا جب کہ آگ سے متاثرہ مارکیٹ میں زیادہ تر کپڑے کی دکانیں ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں آتشزدگی  کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔