Time 04 مئی ، 2022
پاکستان

کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

کراچی میں 9 مئی تک موسم گرم,مرطوب رہےگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈرہنےکا امکان ہے: سردار سرفراز/ فائل فوٹو
کراچی میں 9 مئی تک موسم گرم,مرطوب رہےگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈرہنےکا امکان ہے: سردار سرفراز/ فائل فوٹو

محکمہ  موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے وسط تک کراچی میں کسی ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں 9 مئی تک موسم گرم و مرطوب رہےگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے جب کہ مئی کے وسط تک کراچی میں ہیٹ ویوکا امکان نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 7 مئی سےگرمی کی شدت میں اضافےکاامکان  ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنےکا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان ہے ،7یا 8  مئی کو خلیج بنگال میں کم دباؤ والی صورتحال کا امکان ہے، لو پریشر ایریا سائیکلون بننے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا  کہنا تھا کہ سائیکلون کا رخ اور اس کے اثرات بنگلادیش اور میانمارپر رہیں گے البتہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں۔

مزید خبریں :