04 مئی ، 2022
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی غلامی سے نکلنے کیلئے اسلام آباد کی کال دی ہے، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز 6 مئی بروز جمعہ میانوالی سے کررہے ہیں۔