کھیل
Time 06 مئی ، 2022

میڈرڈ ماسٹرز: اینڈی مرے سربین اسٹار نواک جوکووچ کیخلاف میچ سے قبل دستبردار ہوگئے

میڈرڈ ماسٹرز ٹینس میں برطانیہ کے اینڈی مرے سربین اسٹار نواک جوکووچ کے خلاف راؤنڈ آف 16سے دستبردار ہوگئے۔ —فوٹو: فائل
میڈرڈ ماسٹرز ٹینس میں برطانیہ کے اینڈی مرے سربین اسٹار نواک جوکووچ کے خلاف راؤنڈ آف 16سے دستبردار ہوگئے۔ —فوٹو: فائل

میڈرڈ ماسٹرز ٹینس میں برطانیہ کے اینڈی مرے سربین اسٹار نواک جوکووچ کے خلاف راؤنڈ آف 16سے دستبردار ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اینڈی مرے اور نواک جوکووچ  کے درمیان میڈرڈ ماسٹرز ٹینس کا راؤنڈ آف 16 مقابلہ کھیلا جانا تھا لیکن میچ سے قبل اینڈی  بیماری کے باعث مقابلے دستبردار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق اینڈی مرے کے دستبردار ہونے کی وجہ سے  نواک جوکووچ واک اوور سے فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ٹورنامنٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ 'بدقسمتی سے، اینڈی مرے بیماری کی وجہ سے  اسٹیڈیم جانے سے قاصر ہیں'۔

رپورٹس کے مطابق اینڈے مرے  معدے میں تکلیف کی وجہ سے دستبردار ہو ئے۔ 

دوسری جانب رافیل نڈال، جان ایسنر، الیگزینڈر زیورو اور اسٹسپاس نے اپنے اپنے میچز جیت کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

مزید خبریں :