Geo News
Geo News

Time 06 مئی ، 2022
پاکستان

سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

غیر اخلاقی ویڈیوزاور تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے، ایف آئی اے کو ہدایات دے دی ہیں: رانا ثنااللہ/ فائل فوٹو
غیر اخلاقی ویڈیوزاور تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے، ایف آئی اے کو ہدایات دے دی ہیں: رانا ثنااللہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیاجائے۔

انہوں  نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کوبلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ہم ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

وزیر داخلہ کاکہناتھاکہ غیر اخلاقی ویڈیوزاور تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں  کا صفایا کریں گے، اس سلسلے میں ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔