06 مئی ، 2022
سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت کچے دھاگے سے بندھی ہے ، الیکشن کمیشن 25 ارکان کو ڈس کوالیفائی کرے تو حکومت ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگریہ 25 اراکین گھرچلے جاتے ہیں تو کسی کے پاس 186 اراکین نہیں رہیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 90 دنوں میں انتخابات نہیں کرواسکتا تو چیف الیکشن کمشنراستعفیٰ دیدیں۔
انہوں نے کہا کہ 20 سے 29 مئی کے درمیان کی تاریخ میں لانگ مارچ کا اعلان ہوگا، اسلام آباد کی طرف جو ریلا بڑھے گا وہ کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔