بے فیض ہوتے ہی عمران حکومت دھڑام سے نیچے آگری، مریم نواز

ایک تقرری کیا ہوئی، عمران خان کی آنکھیں بھی گئيں، کان بھی گئے، نائب صدر ن لیگ کا فتح جنگ میں جلسے سے خطاب— فوٹو: فائل
ایک تقرری کیا ہوئی، عمران خان کی آنکھیں بھی گئيں، کان بھی گئے، نائب صدر ن لیگ کا فتح جنگ میں جلسے سے خطاب— فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فتح جنگ میں عوامی جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر خوب تنقید کی۔

ان کا کاکہنا تھا کہ ’ایک تقرری کیا ہوئی، عمران خان کی آنکھیں بھی گئيں، کان بھی گئے، بے فیض ہوتے ہی عمران حکومت دھڑام سے نیچے آگری ۔‘

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران نے علیمہ خان کے دفاع میں کبھی بیان نہیں دیا لیکن فرح خان کا ٹی وی پر آکر دفاع کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’ن لیگ کی سازشوں کا پتہ جولائی سے چل گیا تھا، ن لیگ والے میری حکومت گرا رہے تھے، مشکل وقت تھا، چاہتا تھا آئی ایس آئی چیف تبدیل نہ ہو ، لوگ سمجھے میں جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتا ہوں۔‘

عمران خان نے مزید کہاکہ پھر افغان خانہ جنگی چل رہی تھی، اس لیے پانچ سال تعیناتی کے باوجود جنرل فیض کو ایکسٹینشن دینا چاہتے تھے۔ عمران نے کہا ان کا فوج سے کبھی کوئی ایشو نہیں رہا، انٹیلی جنس چیف حکومت کی آنکھ اور کان ہوتا ہے ، مشکل وقت میں انٹیلی جنس چیف بدلا نہیں کرتے۔

خصوصی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کے خدشات تھے اس لیے وہ نہیں چاہتے تھے کہ مشکل وقت میں انٹیلی جنس چیف تبدیل ہو، اس بات پر یہ تاثر دیا گیا کہ میں جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتا ہوں۔‘ 

مزید خبریں :