Time 06 مئی ، 2022
کاروبار

امریکا میں شرح سود میں اضافے کے بعد عالمی سطح پر ڈالر مہنگا

جنرل سیکرٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفرپراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا نہ ہونے کی وجہ اس کی ڈیمانڈ اور سپلائی ہے— فوٹو: فائل
جنرل سیکرٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفرپراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا نہ ہونے کی وجہ اس کی ڈیمانڈ اور سپلائی ہے— فوٹو: فائل

عید تعطیلات کے بعد انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری سیشن میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ڈالر انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر 186 روپے 62 پیسے کا ہے۔ امریکا میں شرح سود میں اضافے کے بعد عالمی سطح پر ڈالر مہنگا ہوا ہے لیکن پاکستانی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 187 روپے پر برقرار ہے۔

جنرل سیکرٹری ایکسچینج کمپنیز  ایسوسی ایشن ظفرپراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا نہ ہونے کی وجہ اس کی ڈیمانڈ اور سپلائی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز کے پاس عید تعطیلات میں خریدے گئے ڈالر کی سپلائی تھی، ڈالر کی طلب اوپن مارکیٹ میں مقامی قوانین کے سبب کم ہے جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا نہیں ہوا۔

ظفرپراچہ نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں اپنے 99 فیصد مقامی طور پر خریدے گئے ڈالر انٹربینک میں فروخت کرتی ہیں۔

مزید خبریں :