Time 07 مئی ، 2022
پاکستان

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے استعفیٰ دیدیا

استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی بات کروں گا: مزمل حسین۔ فوٹو: فائل
استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی بات کروں گا: مزمل حسین۔ فوٹو: فائل

لاہور: چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مزمل حسین کا کہنا ہے کہ اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ دینے کی وجوہات ابھی شیئر نہیں کر سکتا لیکن استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی گفتگو کروں گا۔

مستعفی چیئرمین واپڈا نے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد اہم آبی وسائل پر کام کیا، واپڈا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے دکھایا۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔ 

مزید خبریں :