Time 08 مئی ، 2022
دنیا

مدرز ڈے: بل گیٹس کا والدہ کو خراج تحسین، اپنے بچپن کی تصویر بھی شیئر کردی

فوٹو: بل گیٹس فیس بک
فوٹو: بل گیٹس فیس بک

دنیا بھر میں آج ماں سے محبت کے اظہار کا دن منایا جا رہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں عظیم قربانیاں دے کر بچوں کو پروان چڑھانےوالی ہستی ماں کو سلام پیش کرنا ہے۔

مدرز ڈے کے حوالے سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی والدہ کے ہمراہ بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

بل گیٹس نے لکھا کہ 'جب میں چھوٹا  تھا،  اپنا سارا وقت پڑھنے میں صرف کرتا تھا۔ میری ماں نے ہمیشہ مجھے مزید کام کرنے پر زور دیا اور مجھے بہت خوشی ہے کہ انہوں نے ایسا کیا'۔ 

مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا کہ 'اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کر رہے تھے، یا میں اپنے کیریئر میں کہاں تھا، میری ماں نے ہمیشہ مجھے دوسروں کے بارے میں سوچنے اور انہیں بدلے میں کچھ دینے کی ترغیب دی'۔

فوٹو: بل گیٹس فیس بک اسکرین شاٹ
فوٹو: بل گیٹس فیس بک اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ ' میری ماں سب سے زیادہ سخی لوگوں میں سے ایک تھی اور میری انسان دوستی کے لیے ایک بڑا  سرچشمہ تھیں۔

مزید خبریں :