عمران خان اور شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: پنجاب اسمبلی میں قرارداد

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل، سعدیہ تیمور اور حنا پرویز نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی/ فائل فوٹو
مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل، سعدیہ تیمور اور حنا پرویز نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان نے عمران  خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل،  سعدیہ تیمور اور  حنا پرویز نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد  پنجاب اسمبلی  میں جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ یہ ایوان اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے، کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کے خلاف بیانات کو برداشت نہیں کرے گا۔

 قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ عمران خان اور شیخ رشید کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور  ان کے نام ای سی ایل  میں ڈالے جائیں۔

مزید خبریں :