09 مئی ، 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سےگھر چلے جائیں، گورنر اپنی عزت مزید خراب نہ کریں تو بہتر ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی، صدرمملکت، گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کےحکم پر چلیں، خلاف ورزی سے باز رہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے، ان کے پاس ویٹو کا اختیار نہیں،ایوان صدر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ نہیں، عمران خان کےغلام نہ بنیں، آئین پر چلیں۔
رانا ثنا نے کہا کہ عمر چیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں، شرافت سے گھر چلے جائیں، آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا کیلئے تیار رہنا ہوگا۔