Time 10 مئی ، 2022
پاکستان

سندھ ہر سال بلوچستان کا 32فیصد پانی چوری کرتا ہے: ممبر ارسا

چار سے پانچ روز میں بھل صائی کے بعد دریائے سندھ سے بلوچستان کو پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی: جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو
چار سے پانچ روز میں بھل صائی کے بعد دریائے سندھ سے بلوچستان کو پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی: جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو

بلوچستان کی نہروں کی بھل صفائی اور مرمت کا کام چار سے پانچ روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد دریائے سندھ سے بلوچستان کو پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

جیو نیوز سے بات چیت میں ارسا میں بلوچستان کے ممبر عبدالحمید نے بتایا کہ بلوچستان کی نہریں مرمت اور بھل صفائی کیلئے ہر سال 35روز کیلئے بند کی جاتی ہیں ، بھل صفائی اور مرمت کا کا م مکمل ہونے والا ہے جس کے بعد دریائے سندھ سے بلوچستان کے نہری علاقوں کو پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ارسا کی جانب سے بلوچستان کو اس کے کوٹے کا پورا پانی دیا جاتا ہے لیکن سندھ کی جانب سے بلوچستان کو کبھی بھی پورا پانی نہیں دیا گیا، ہر سال مئی اور جون کے مہینوں میں بلوچستان کا تقریباً   40سے 45فیصد پانی چوری کرلیا جاتا ہے۔

ممبر ارسا کا کہنا تھا کہ 30 سالہ ریکارڈ کے مطابق سندھ نےبلوچستان کا اوسط ہرسال 32فیصد پانی چوری کیا ہے، اس مسلے کے حل کیلئے بلوچستان حکومت سندھ سے رابطے میں ہے۔

مزید خبریں :