Geo News
Geo News

Time 10 مئی ، 2022
کاروبار

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

کاروبار بند ہونے پر انٹربینک میں ڈالر 188 روپے 66 پیسے رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 1.13 روپے مہنگا ہوا ہے— فوٹو: فائل
کاروبار بند ہونے پر انٹربینک میں ڈالر 188 روپے 66 پیسے رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 1.13 روپے مہنگا ہوا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج  انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

کاروبار بند ہونے پر انٹربینک میں ڈالر 188 روپے 66 پیسے رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 1.13 روپے مہنگا ہوا ہے۔

رواں مالی سال میں ڈالر  کے مقابلے میں روپے کی قدر 19 فیصد کم ہوئی ہے۔ انٹربینک میں 7 اپریل کو ڈالر کی  بلند ترین قدر189.30 روپے تھی۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 190 روپے کا ہوگیا ہے۔

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری