دانیہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عامر لیاقت کا نام ہٹادیا

دانیہ شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اس سے قبل سیدہ دانیہ عامر کے نام سے تھا/ فائل فوٹو
دانیہ شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اس سے قبل سیدہ دانیہ عامر کے نام سے تھا/ فائل فوٹو

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عامر لیاقت  کا نام ہٹادیا۔

دانیہ شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اس سے قبل سیدہ دانیہ عامر کے نام سے تھا لیکن تنسیخ نکاح کا دعویٰ سامنے آنے اور عامر لیاقت سے متعلق مختلف انکشافات کرنے کے بعد دانیہ نے اپنا اکاؤنٹ دانیہ ملک کے نام سے تبدیل کردیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے عامر لیاقت حسین کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔

دانیہ شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 75 ہزار سے زائدہے۔

یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر پر مختلف الزامات عائد کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر دانیہ کا نجی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دانیہ نے الزام عائد کیا کہ ’عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتے ہیں اور مجھے بھی بدتمیزی سے کہتے تھے کہ یہ نشہ تم بھی کرو ورنہ طلاق دے دوں گا لہٰذا میں عامر لیاقت کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی کیوں کہ میں اگر نشہ نہ کرتی تو وہ مجھ پر چلاتے تھے‘۔

مزید خبریں :