Geo News
Geo News

Time 11 مئی ، 2022
پاکستان

منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نور عالم خان کا ردعمل

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ڈیکلریشن مسترد کر دیا— فوٹو: قومی اسمبلی
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ڈیکلریشن مسترد کر دیا— فوٹو: قومی اسمبلی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس کے فیصلے پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ڈیکلریشن مسترد کر دیا۔

اس فیصلے پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں نور عالم خان کا کہنا تھاکہ ’اللہ اکبر‘۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے 20 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ڈیکلریشن الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔