Time 11 مئی ، 2022
دنیا

روس کیساتھ جنگ کے یوکرین 100 سال تک اثرات محسوس کرے گا، جرمن چانسلر

یوکرین کو 100 سال تک جنگ کے نتائج کو برداشت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، اولاف شولس — فوٹو: فائل
یوکرین کو 100 سال تک جنگ کے نتائج کو برداشت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، اولاف شولس — فوٹو: فائل

جرمن چانسلر اولاف شولس نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ کے 100 سال تک اثرات محسوس کرنے ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں جرمن چانسلر کا کہنا تھاکہ روس کے ساتھ جنگ کے یوکرین پر 100 سال تک اثرات کی وجہ مختلف شہروں میں گرائے گئے وہ بم ہیں جو پھٹ نہیں سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جرمن شہری جانتے ہیں کہ جنگ عظیم دوئم کے وقت گرائے گئے بم اب بھی مختلف مقامات سے برآمد ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ یوکرین کو 100 سال تک جنگ کے نتائج کو برداشت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کئی روز سے جاری ہے اور متعدد شہر تباہ ہوچکے ہیں۔

جنگ میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :