پاکستان

اداکارہ ریما خان کا کینسر کے مریض بچوں کی دلجوئی کیلئے انوکھا انداز

اداکارہ ریما خان نے کراچی کے انڈس اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے وارڈز کا دورہ کیا—فوٹو: جیونیوز
اداکارہ ریما خان نے کراچی کے انڈس اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے وارڈز کا دورہ کیا—فوٹو: جیونیوز

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے مختصر دورے پر پاکستان آئیں ہوئی ماضی کی نامور اداکارہ ریما خان نے کراچی کے انڈس اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے وارڈز کا دورہ کیا اور موذی مرض میں مبتلا بچوں میں گھل مل گئیں۔ 

پاکستان کی فلم انڈسٹری پر ایک عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ ریما خان شادی کے بعد سے اپنے شوہر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں۔ ان دنوں یہ جوڑا پاکستان کے دورے پر ہے۔ 

اداکارہ ریما خان بدھ کی سہہ پہر اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ انڈس اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے کراچی میں پیڈیاٹرک اونکولوجی وارڈ کا دورہ کیا۔ 

ریما نے بچوں کے کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی جبکہ اسپتال کے بیسڈ اسکول انڈس کے ساتھ بھی کا بھی دورہ کیا—فوٹو: جیونیوز
ریما نے بچوں کے کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی جبکہ اسپتال کے بیسڈ اسکول 'انڈس کے ساتھ' بھی کا بھی دورہ کیا—فوٹو: جیونیوز

چیئر پیڈیاٹرک سروسز انڈس اسپتال ڈاکٹر محمد فرید الدین نے ریما خان کو اسپتال میں امراض اطفال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

ریما  نے بچوں کے کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی جبکہ  اسپتال کے بیسڈ اسکول 'انڈس کے ساتھ' بھی کا بھی دورہ کیا اور پیڈیاٹرک اونکولوجی میں زیر علاج بچوں سے طویل ملاقات کی جہاں ان کے اسکول کی تعلیم جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

اداکارہ ریما خان ڈے کیئر یونٹ بھی گئیں جہاں انہوں نے کیموتھراپی کیلئے موجود مریض بچوں کی خوب دلجوئی ک، اس کے علاوہ انہوں نے مریض بچوں کیلئے قائم خصوصی پلے ایریا کا بھی دورہ کیا جہاں مصروف بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔

 انہوں نے علاج کے لیے خیبرپختونخوا سے آئے بچے سے پشتو اور افغانستان سے آئے ہوئے مریض بچے کے ساتھ فارسی میں گفتگو بھی کی۔ 

ریما خان مریض بچوں میں گھل مل گئیں اور بچوں کے ساتھ خصوصی تصویریں اور سیلفیاں بنائیں—فوٹو: جیونیوز
ریما خان مریض بچوں میں گھل مل گئیں اور بچوں کے ساتھ خصوصی تصویریں اور سیلفیاں بنائیں—فوٹو: جیونیوز

اداکارہ ریما خان مریض بچوں میں گھل مل گئیں اور بچوں کے ساتھ خصوصی تصویریں اور سیلفیاں بنائیں، دوسری جانب معروف اداکارہ کو اپنے درمیان پا کر مریض بچے اور ان کے والدین بہت خوش ہوئے۔ 

روزنامہ 'جنگ' سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے سنگین امراض میں مبتلا بچوں کو دیکھ کر پہلے افسوس اور پھر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ معصوم بچے کس طرح کے امراض میں مبتلا ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ ان کے علاج اور دلجوئی کے لیے انڈس اسپتال کی انتظامیہ ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ 

کراچی میں انڈس اسپتال اور صحت کے نیٹ ورک کی پیڈیاٹرک اونکولوجی یونٹ خطے میں اور پاکستان میں سب سے بڑا ہے جس میں 85 بستر کی سہولت ہے، جہاں کراچی اور پاکستان کے مختلف دور دراز علاقوں سے ہی نہیں بلکہ افغانستان اور ایران سے بھی مریضوں مفت صحت یابی کے لیے یہاں آتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ انڈس اسپتال ڈاکٹر عبدالباری خان نے کورنگی کراچی میں 2007 میں قائم کیا تھا اور  اب یہ ملک کے 52 اضلاع اور 13 بڑے اسپتالوں کا ایک نیٹ ورک بن گیا ہے۔

مزید خبریں :