12 مئی ، 2022
جون کیلئے 2 مزید ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے موصول ہونے والی عالمی بولیاں کھول دیں۔
ایل این جی سپلائی کی بولیاں یکم سے 2 جون اور 28 سے 29جون کیلئےطلب کی گئی ہیں۔
یکم سے 2 جون کیلئے کم سے کم 23ڈالر 96 سنٹس فی ایم ایم بی ٹی یوکی بولی موصول ہوئی، 28 سے 29جون کی سپلائی کیلئے 22ڈالر 49 سنٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی کم سے کم بولی آئی۔
کم سے کم بولیوں کی حتمی منظوری کا فیصلہ پی ایل ایل کا بورڈ کرے گا۔ْ