گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی: اسٹیٹ بینک

6 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 17.75 کروڑڈالرکم ہوئے۔—فوٹو: فائل
 6 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 17.75 کروڑڈالرکم ہوئے۔—فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 6 مئی کو ختم ہونے والے  کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 17.75 کروڑڈالرکم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 6 مئی تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔

اعدادو شمارکا جائزہ لیا جائے تو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 مئی تک 19 کروڑ ڈالر کم ہو کر 10.30 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.28 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.06  ارب ڈالر رہے۔

مزید خبریں :