پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، ڈالر 193 روپے کو چھو گیا

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فوٹو: فائل
انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ڈالر 193 روپے کو چھو گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 76 پیسے اضافے کے ساتھ ایک ڈالر 192 روپے 53 پیسے کا رہا۔

دن میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہوکر 193 روپے تک بھی گيا۔

ادھر  اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

سونے کی فی تولہ قیمت بھی 700 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 35 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے، 10 گرام سونے کا دام 600 روپے کم ہوکر ایک لاکھ پندرہ ہزار 998 روپے ہوگیا ۔

مزید خبریں :