دنیا
Time 13 مئی ، 2022

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کےسوگ اور 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے: فائل فوٹو
 شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کےسوگ اور 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے: فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے۔

متحدہ عرب  امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال  پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کےسوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی جب کہ اس دوران قومی پرچم  سرنگوں رہے گا۔

صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی۔

مزید خبریں :