13 مئی ، 2022
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کیلئے سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی اوسط قیمت 6.22 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد نئی قیمت 21.83 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 6.87 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 23.78 ڈالرز ہوگی۔