ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب سمیت 4 رہنما ایم کیو ایم میں دوبارہ شامل

شمولیت کا باضابطہ اعلان پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا، ڈاکٹر صغیر احمد کی تصدیق— فوٹو: فائل
شمولیت کا باضابطہ اعلان پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا، ڈاکٹر صغیر احمد کی تصدیق— فوٹو: فائل

ڈاکٹر صغیر اور  وسیم آفتاب سمیت 4 رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم میں شامل ہونے والوں میں ڈاکٹرصغیراحمد، وسیم آفتاب، طحٰہ احمد اورسلیم تاجک شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طحٰہ احمد، وسیم آفتاب اور سلیم تاجک نے  وسیم اختر سے ملاقات کی جس میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر صغیر نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وسیم آفتاب، سلیم تاجک، طحٰہ احمد اور میں ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شمولیت کا باضابطہ اعلان پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا، ایم کیوایم قیادت سے گزشتہ کئی ماہ سے رابطہ میں تھے۔

خیال رہے کہ یہ چاروں رہنما ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے تاہم جلد ہی پی ایس پی سے بھی راہیں جدا کرلی تھیں۔ 

ترجمان پی ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک اور طحٰہ احمدکو پی ایس پی چھوڑے 4سال ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :