Geo News
Geo News

Time 14 مئی ، 2022
پاکستان

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل، قرعہ اندازی کل ہوگی

سرکاری حج کوٹہ 32 ہزار کا ہے جس کے لیے 63 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں: وزارت مذہبی امور/ فائل فوٹو
سرکاری حج کوٹہ 32 ہزار کا ہے جس کے لیے 63 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں: وزارت مذہبی امور/ فائل فوٹو

حج درخواستوں پر قرعہ اندازی کل اسلام آباد میں ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس میں بینکوں کی طرف سے 63 ہزار 666 حج درخواستوں کا ڈیٹا وزارت مذہبی امورکو موصول ہوا ہے۔

وزارت کا  کہنا ہےکہ سرکاری حج کوٹہ 32  ہزار  کا  ہے جس کے لیے 63  ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، اب حج درخواستوں پر قرعہ اندازی کل اسلام آباد میں ہوگی۔