14 مئی ، 2022
ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کردی۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انقرہ کے لیے یہ ممکن نہیں ہےکہ وہ یوکرین پر روسی جارحیت کے اس ماحول میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرے۔
طیب اردوان نے کہا کہ ترکی خود نیٹو کا حصہ ہے لیکن اسکینیڈیوین ممالک کی نیٹو کی رکنیت سازی کو لے کر اس کے مثبت نظریات نہیں ہیں حتیٰ کہ ان کے کچھ ممالک میں ممبران اسمبلی بھی ہیں لیکن ان کے لیے اس طرح کی حمایت ممکن نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر ترکی کی مخالفت فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو کی رکنیت سازی میں مشکلات کھڑی کرسکتی ہے کیونکہ نیٹو کا رکن بننے کے لیے تمام نیٹو اتحادیوں کی منظوری لازم ہے۔
ترک صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ روز فن لینڈ کے صدر اور وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بلاتاخیر فوری طور پر نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دے۔