نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک اور دل کے بڑھتے امراض کی وجہ کیا ہے؟

نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کا بڑھتا رجحان انہیں دل کے عارضے میں مبتلا کررہا ہے جب کہ ماہرین امراض قلب کی دیگر وجوہات بھی بتاتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے تمباکو کا استعمال کسی بھی شکل میں انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے، جیسے آج کل چھوٹی عمر میں ہی گٹکااور  پان جیسی مضر صحت چیزوں کا کھانا بہت عام ہوگیا ہے جو کم عمری میں امراض قلب کاسبب بن رہی ہیں۔

ماہرین کے نزدیک تمباکونوشی شوگر، ہائپرٹینشن، ڈیسلپی ڈیمیا اورفیملی  ہسٹری وہ  وجوہات ہیں جن کی وجہ سے دل کی بیماری ہوسکتی ہے۔

ماہر امراض قلب پروفیسر جاوید اکبر سیال نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہا کہ نوجوانوں میں ذہنی تناؤ ہائپر ٹینشن کا باعث بن رہا  ہے جس سے وہ ہارٹ اٹیک کا شکار ہوجاتے ہیں۔

امریکا سے آئے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر صورتحال کافی تشویشناک ہے کیونکہ نوجوانوں میں دل کی بیماری میں اضافہ ہورہا ہے اسی لیے کوشش کی جارہی ہے کہ بچپن سے ہی کولیسٹرول لیول کو چیک کیا جائے۔

ماہرین صحت امراض قلب سے بچنے کے لیے گھر میں  بنے تازہ جوس استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ ساتھ ان کا کہنا ہےکہ وزن کو قابو میں رکھنے کے لیے جنک فوڈ کھانے سے گریز  کیا جائے اور استعمال  شدہ تیل کو بھی دوبارہ کھانے میں نہ ڈالا  جائے۔

اس کے علاوہ باقاعدگی سے ورزش بھی آپ کو امراض قلب سے محفوظ رکھ سکتی  ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM