14 مئی ، 2022
تھائی لینڈ میں منعقدہ مڈل ویٹ ایشین باکسنگ کے مقابلے میں آر آر ایف سندھ پولیس سے وابستہ شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے وچایان خامون کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر مڈل ویٹ ایشین باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دونوں کھلاڑی نے 8 راؤنڈز تک مقابلہ کیا جس میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے پوائنٹس کی بنیاد کیے جانے والےفیصلے کے تحت مقابلہ جیت کرفتح اپنے نام کرلی۔
آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ امیر شیخ ،ڈی آئی جی آر آر ایف محمد کاشف اورسندھ پولیس کی جانب سے ایک پیغام میں شہیر آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی گئی ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ محنت لگن اور شب و روز محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، مجھے قوی امید ہےکہ شہیر آفریدی آگے چل کر سندھ پولیس کا نام مزید روشن کریں گے۔