Time 15 مئی ، 2022
پاکستان

عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، شیخ رشید

حکومت نہ اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی رہی، ان سے کوئی چیز نہيں سنبھل رہی، بلائيں اب نوازشریف کو، سابق وزیرداخلہ— فوٹو: فائل
حکومت نہ اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی رہی، ان سے کوئی چیز نہيں سنبھل رہی، بلائيں اب نوازشریف کو، سابق وزیرداخلہ— فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکومت نہ اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی رہی، ان سے کوئی چیز نہيں سنبھل رہی، بلائيں اب نوازشریف کو۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں اور نگران وزیر اعظم کا انتخاب کریں، 31 مئی تک نگراں حکومت بنالیں، ستمبر تک الیکشن ہوجانے چاہیئيں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، گرفتاریاں ہوئیں تو پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنا لی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ  عمران خان ہیرو بن گيا، 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ گئی، ووٹ کو عزت دینے کا وقت چلا گیا، 25 کروڑ میں ووٹ بکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باپ کا باپ کون ہے؟ ایم کیو ایم کیسے گئی سب جانتے ہیں۔

مزید خبریں :