کھیل
Time 16 مئی ، 2022

معاشی بحران: جاوید آفریدی کی سری لنکن کرکٹ کو اسپانسر کرنے کی پیشکش

جاوہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری پیشکش کا مقصد عالمی کرکٹ میں سری لنکا کی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔— فوٹو: فائل
جاوہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری پیشکش کا مقصد عالمی کرکٹ میں سری لنکا کی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔— فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حالیہ معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کرکٹ کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر اسپانسر شپ کی پیشکش کی ہے ۔

جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے  لکھا کہ 'سری لنکا کے لوگ کرکٹ کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا کہ ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے جس سے لنکن کرکٹ شائقین کو تکلیف ہوئی ہوگی'۔

پشاور زلمی کے مالک  نے کہا کہ 'لہٰذا میں سری لنکن کرکٹ  کو عالمی کرکٹ کے میدان میں اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے  اسپانسر کرنے کے لیے مکمل حمایت کرتا ہوں'۔

واضح رہے کہ  سری لنکا  کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :