16 مئی ، 2022
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس آج بلالیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف دو تین روز میں قوم سے خطاب بھی کرسکتے ہیں۔
شہبازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کے وفد نے لندن میں تین روز تک سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے مشاورت کی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ اور یواے ای کا دورہ مکمل کرکے گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں۔