Time 16 مئی ، 2022
پاکستان

قتل کیس میں دو بار سزائے موت پانیوالے ملزم کی سزا عمر قید میں تبدیل

ملزم کوانسداد دہشتگردی عدالت نے 2 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی/ فائل فوٹو
ملزم کوانسداد دہشتگردی عدالت نے 2 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کے کارکن کی سزائے موت کے خلاف اپیل پرفیصلہ سنادیا۔

سندھ  ہائیکورٹ کے ایپلیٹ بینچ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اسحاق عرف بوبی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کوانسداد دہشتگردی عدالت نے 2 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی، ملزمان نے گلشن اقبال میں (ن) لیگ لائرز ونگ کے نائب صدر وقار شاہ کو قتل کیا تھا جب کہ کیس میں نامزد 4 ملزمان مفرور ہیں۔

مزید خبریں :