پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر بھی 194 کا ہو گیا

100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہوا۔ فوٹو: فائل
100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہوا۔ فوٹو: فائل 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر دن کی ابتدا سے ہی مندی کا آغاز دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 42300 سے بھی کم پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

دوسری جانب ڈالر کی اونچی پرواز کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں مزید ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے، مفتاح اسماعیل اِدھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں، مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے، کل دیکھیے گا روپے اور اسٹاک مارکیٹ پر کیا اثر پڑتا ہے۔