کاروبار
16 مئی ، 2022

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد میں آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 720 روپے تک اضافہ ہوگیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد میں آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 720 روپے تک اضافہ ہوگیا/ فائل فوٹو

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت  میں اضافہ  ہوگیا۔

اسلام آباد میں آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 720 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جب کہ 28 اپریل تا 5 مئی راولپنڈی اسلام آباد میں20 کلوآٹےکا تھیلا 800 روپےمیں فروخت ہورہا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اب 1520 روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ راولپنڈی میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 706  روپے67  پیسے تک مہنگا ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایک ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 600 روپے  اور  پشاور میں 590  روپے مہنگا ہوا جب کہ سرگودھا میں 550، ملتان 530، لاہور اور بنوں 520 ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور بہالپور  میں 20 کلو کا تھیلا 500 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

ایک  ہفتے کے دوران سکھر میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 60 روپے تک بڑھی  جب کہ حیدرآباد میں 40 اور کوئٹہ میں 20 روپے تک مہنگا ہوا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM