مریم نواز دکھنے میں تو جوان لگتی ہیں: یاسر نواز

نواز شریف کو دیکھ کر ’ نہاری اور پھجے کے پائے ذہن میں آتے ہیں ‘۔یاسر نواز/فوٹوفائل
 نواز شریف کو دیکھ کر ’ نہاری اور پھجے کے پائے ذہن میں آتے ہیں ‘۔یاسر نواز/فوٹوفائل

پاکستان کے معروف اداکار  اور ہدایتکار  یاسر نواز  نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔

یاسر  نواز حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے جس دوران انھوں نے فلم  ’چکر  ‘کی کاسٹ اور پروڈکشن کے حوالے سے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران شو میزبان نے  یاسر نواز کے سامنے مختلف مشہور شخصیات کا نام لے کر  ان سے رائے طلب کی کہ ان شخصیات کو دیکھ کر کیا ذہن میں آتا ہے جس کے جواب میں  یاسر نواز  نے دلچسپ جوابات دیے۔

لیگی رہنما سے متعلق یاسر کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز کو جوان تو نہیں کہہ سکتا لیکن وہ دکھنے میں جوان لگتی ہیں جبکہ  مریم نواز ایک سمجھدار اور باوقار سیاستدان ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز  شریف سے متعلق سوال پر یاسر نواز کا کہنا تھا نواز شریف کو دیکھ کر  نہاری اور پھجے کے پائے ذہن میں آتے ہیں۔

یاسر نواز کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید کو ذہن میں رکھوں تو بیوی، بیوی کا  خوف اور  پکڑے جانے کا ڈر ذہن میں گردش کرنے لگتا ہے۔

عامر لیاقت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ انھیں دیکھ کر شادیاں ، شہنائیاں اور اسٹیج ہی ذہن میں آتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں یاسر نواز نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچانے کی درخواست کی تھی۔

انھوں نے کہا تھا کہ ہمارا کانٹینٹ بہترین ہوتا ہے اور اس لحاظ سے حاصل ہونے والا معاوضہ بھی صرف پاکستان کے لیے ہو گا لہٰذا فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :