Time 16 مئی ، 2022
کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی

مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر 67 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے: حکومتی دستاویز۔ فوٹو: فائل
مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر 67 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے: حکومتی دستاویز۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات پر حکومتی سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

حکومتی دستاویز کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول پر سبسڈی 47 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 67 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں :