Time 16 مئی ، 2022
پاکستان

فرح گوگی اور انکے شوہر کو عمران خان نے مفرور کرایا، عطا تارڑ کا الزام

فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی، سال 2019 میں ایمنسٹی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کرایاگیا: رہنما ن لیگ— فوٹو:فائل
فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی، سال 2019 میں ایمنسٹی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کرایاگیا: رہنما ن لیگ— فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑر نے الزام عائد کیا ہے کہ فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل کو عمران خان نے مفرور کرایا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ عثمان بزدارکے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں آج درخواست دائرکریں گے، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑوں روپے کا ریٹ لگایاگیا، عثمان بزدارکا 4 ایکڑکاملتان میں اسپینش ولاہےجس کی مالیت 70کروڑہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عثمان بزدار نے تونسہ کے قریب 5 ارب روپے کی زمین لی، عثمان بزدار ڈمی وزیراعلیٰ تھے جن کے ذریعے کرپشن کرائی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ فرح گوگی کی آمدن کی کوئی ٹریل نہیں ہے، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑ کا ریٹ لگایا گیا، کرپشن کامنصوبہ بنی گالہ سےچلایاجاتا رہا، عثمان بزدار، فرح گوگی اوران جیسے لوگوں کو صرف کرپشن کیلئے لایاگیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ  فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی، سال 2019 میں ایمنسٹی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کرایاگیا، ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی اور ان کے خاوند کیلئے تھے، ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کی کرپشن چھپانی تھی۔

مزید خبریں :