Geo News
Geo News

Time 16 مئی ، 2022
پاکستان

کراچی: گھر میں مبینہ طور پر باپ کی فائرنگ سے بیٹی ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں کٹی پہاڑی کےقریب گھر میں فائرنگ سے ایک لڑکی ہلاک اور  ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت 18 سال کی آمنہ اور زخمی لڑکےکی شناخت 18سال کے عمیرکے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے لڑکی موقع پر ہلاک ہوگئی اور نوجوان عمیر شدید زخمی ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ موجود تھی، فائرنگ مبینہ طور پر والد نےکی، واقعےکے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔