یارکشائر کاؤنٹی کے وفدکی لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر،

لاہور کے تاریخی ورثے اور ثقافت نے ڈیرن گف سمیت وفد کے دیگرارکان کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا— فوٹو: لاہور قلندرز
لاہور کے تاریخی ورثے اور ثقافت نے ڈیرن گف سمیت وفد کے دیگرارکان کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا— فوٹو: لاہور قلندرز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بولر اور یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ڈیرن گف لاہورپہنچ گئے۔

ڈیرن گف، بولنگ کوچ کبیرعلی پاتھ وے، منیجراظہر اللہ اور دیگر نے والڈ سٹی میں مسجد وزیرخان، دلی گیٹ، سبیل گلی، گلی سورجن سمیت لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں مغلیہ دور کے شاہکار شیش محل، بارود خانہ اور رائل کچن کی سیرکی۔

وفد رکشے کی سواری سے بھی لطف اندوزہوا۔

لاہور کے تاریخی ورثے اور ثقافت نے ڈیرن گف سمیت وفد کے دیگرارکان کواپنےسحرمیں جکڑے رکھا۔ اس کے علاوہ وفد نے  فورٹ فوڈ اسٹریٹ میں لاہورکے روایتی کھابوں کا بھی مزہ بھی چکھا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اورسی اواوثمین رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے مہمانوں کوتاریخی مقامات کی سیرکرائی۔

مزید خبریں :