کھیل
Time 17 مئی ، 2022

’مائے اٹالین ڈنر ڈیٹ‘، ثانیہ نے اٹلی میں کس کے ساتھ تصویر شیئر کی؟

ثانیہ مرزا کی شیئر کی گئی تصویر کو مداحو ں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے/ فائل فوٹو
ثانیہ مرزا کی شیئر کی گئی تصویر کو مداحو ں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے/ فائل فوٹو

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا شمار ان شخصیات میں کیا جاتا ہے جو اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کرنے میں نہیں کتراتے۔

یہی وجہ ہے کہ ثانیہ مرزا آئے روز اپنی زندگی میں ہونے والے ایونٹ کی  مختلف  ویڈیوز  اور تصاویر سوشل میڈیا پر   شیئر کرتی دیکھی جاتی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ نے  اٹلی کے شہر روم  کا دورہ کیا جہاں انہیں بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دیکھا گیا۔

ثانیہ نے اپنی اور بیٹے اذہان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ کیپشن بھی شیئر کیا جس میں درج تھا کہ ’ مائے اٹالین ڈنر ڈیٹ‘۔

شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ کو بیٹے کے ہمراہ ریسٹورینٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا کی شیئر کی گئی تصویر کو مداحو ں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :