Time 17 مئی ، 2022
پاکستان

حکومت کا چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ

نیب ترمیمی آرڈیننس میں موجودہ چیئرمین نیب کو اگلے چیئرمین کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل کی گئی تھی/ فائل فوٹو
نیب ترمیمی آرڈیننس میں موجودہ چیئرمین نیب کو اگلے چیئرمین کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل کی گئی تھی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق حکومت نے تکنیکی بنیادوں پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ کیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کی میعاد 2 جون کو ختم ہو رہی ہے اور جب آرڈیننس ختم ہوگا تو موجودہ چیئرمین نیب اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں موجودہ چیئرمین نیب کو اگلے چیئرمین کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل کی گئی تھی اور جسٹس (ر) جاوید اقبال عارضی انتظام کے تحت اس وقت بطور چیئرمین نیب کام کر رہے ہیں۔


مزید خبریں :